ترجمہ مواد

From mediawiki.org
This page is a translated version of the page Content translation and the translation is 73% complete.
Outdated translations are marked like this.
مواد کے ترجمے کا ٹول جو ذریعہ اور ترجمہ شدہ مضمون میں موجود ایک لنک کے بارے میں معلومات دکھاتا ہے۔
Introduction to Content translation

آلہ "ترجمہ مواد" مدیر کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اصل مضمون کے مقابل ترجمہ تحریر کرے اور اس طرح براؤزر کے ٹیبوں کے درمیان تحریر نقل کرنا، متعلقہ روابط اور زمرہ جات کو دیکھنا وغیرہ جیسے بوریت والے اقدامات کو زیادہ رواں تجربہ مہیا کرتے ہوئے خودکار اقدامات میں بدل دیتا ہے جس سے مترجم اعلی معیاری اندراجات بنانے میں وقت لگاتے ہیں جو ان کی زبان میں فطری طویقے پر پڑھی جا سکتی ہیں۔

یہ آلہ ابھی تک تعمیر کے مراحل میں ہے بہر حال آپ کے تجربہ کے لیے دستیاب ہے اور ہزاروں مضامین کی تخلیق کے لیے پہلے سے استعمال میں ہے جس کے نتیجہ میں مترجم کے ترجمہ اور کارکردگی میں بہتریاں ہوئیں ہیں۔[1][2] ترجمہ مواد لغات یا مشینی ترجمہ کی معاونت اور دوسرے آلات کا مجموعہ ہے۔ یہ آلات تمام زبانوں میں معاون نہیں ہیں لیکن آلہ میں ان معاونات کو شامل کرنے کے لیے توسیع کی جا سکتی ہے۔

موجودہ ترجمہ مواد Translate توسیع کا متبادل ہے: جب کہ وکی پیڈیا مینیو اور یوزر انٹرفیس کے دوسرے اجزا کا ترجمہ کمیونٹی کی توسیع ترجمان کے استعمال سے کیا جاتا ہے، وکی پیڈیا کے اندراجات ترجمہ اندراجات سے کیے جا سکتے ہیں۔

See also:

  • Section translation and mobile support.

The Section Translation initiative expands the capabilities of Content translation. Translators will be able to expand existing articles by translating a new section on mobile and desktop. Section translation is in active development and you can participate and track progress of recent updates.

آلہ کا تجربہ کریں

آپ کسی بھی زبان کے ویکیپیڈیا سے خاص:ترجمہ مواد کے ذریعے آلہ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پہلی مرتبہ اس آلہ تک رسائی اسے وکی پیڈیا میں قابل استعمال بنا دے گی۔

داخل شدہ صارفین کے لیے ترجمہ مواد تمام ویکیپیڈیاؤں میں تجرباتی خدوخال کے طور پر دستیاب ہے۔ ایک مرتبہ جب یہ دستیاب ہو جاتا ہے تو آپ اپنے "شراکتیں" کے صفحہ یا وکی پیڈیا مضامین کی زبانوں کی فہرست سے جب کہ وہ آپ کی زبان میں نا موجود نا موجود ہوں، اس آلہ کا آسانی سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ In some languages it must be enabled as a beta feature, and in others it is a usual user preference enabled by default. When it is enabled, you will see additional entry points to easily start a translation from your "contributions" page or from the list of languages of Wikipedia articles when they are missing in your language.

اگر آپ کو آلہ سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو یا آپ اس آلہ کے استعمال سے متعلق اپنا تجربہ بیان کرنا چاہیں، تو براہ مہربانی تبادلہ خیال کے صفحہ پر اپنی باز افزائش(فیڈ بیک) مہیا کریں۔

سکرین کاسٹ دکھا رہا ہے کہ "ترجمہ مواد کیسے استعمال کریں؟"

آلہ کا مقصد

ترجمہ مواد پہلے سے کسی دوسری زبان میں موجود صفحہ کا ایک ابتدائی نسخہ بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ آلہ ایک ایک زبان میں موجود مضمون کے اندراجات کی کسی دوسری زبان میں ترسیل و مطابقت پر مرکوز ہے۔ یہ صارف کو زیادہ سے زیادہ یا کم سے کم اندراجات کو ابتدائی نسخے میں استعمال کرنے کا اختیار دیتا ہے جس میں بعد ازاں بصری آلہ ترمیم سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ہم توقع کرتے ہیں کہ ترجمہ مواد انسانی علم کے مجموعہ کو دوسری زبانوں میں پھیلانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ یہ آلہ خصوصاً ان لوگوں کے لیے ہے جو دو یا زیادہ زبانیں جانتے ہیں۔

حالیہ مدیران کے لیے یہ آلہ مواد کے ترجمہ کے عمل کو آسان بنائے گا۔ تا حال تقریباً 15% صارفین دوسری زبان کے نسخہ میں بھی ترمیم کرتے ہیں۔ یہ کثیر اللسانی صارفین اپنے یک لسانی صارفین کی نسبت اوسطاً 2.3 گنا زیادہ ترامیم کے باعث زیادہ ثمر آور پائے گئے تھے۔[3] اس کے ساتھ ساتھ اس آلہ کے بنانے کا مقصد ان نئے مدیران کی دلچسپی حاصل کرنا ہے جو ایک نئے صفحہ کو ابتدا سے تخلیق کرنے کی نسبت اشاعت کے زیادہ آسان طریقہ کار سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ آلہ درج ذیل اصولوں کے مطابق تجویز کیا گیا تھا:

  • وقت بچاتا ہے۔ مترجمین کو بلا ضرورت نقل اور چپکاؤ سے محفوظ رکھتے ہوئے مواد کو جلد تیار کرنے میں مدد دیتا ہے۔
  • مدد فراہم کرتا ہے۔ غلطیوں سے بچاتا ہے اور صارف کا اس کے کیے گئے ترجموں سے متعلق اعتماد بڑھاتا ہے۔
  • ترجموں کا معیار بڑھاتا ہے۔ یہ آلہ وکی میڈیا کے تناظر میں ترجموں کے مقصد تک رسائی مہیا کرتا ہے اور صارفین کو ناقص تراجم سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔
  • صارف کے ساتھ زبردستی نہیں کرتا۔ جیسا کہ مختلف ترجمان مختلف طریقہ ہائے ادارت استعمال کرتے ہیں، مہیا کی گئی اعانات ادارتی عمل میں مداخلت نہ کریں۔
  • مواد پر توجہ۔ ترجمہ ظہار تحریر کی نسبت مواد پر زیادہ مرکوز ہے۔ تکنیکی اجزاء جیسا کے وکی تحریر اس طرح سے برتے جائیں کہ ترجمہ کو مشکل نہ بنائیں۔

زیر نظر تجزیات کے بارے میں مزید تفصیل دستیاب ہے۔

آپ کیسے حصہ لے سکتے ہیں؟

تمام متعلقہ صفحات

حوالہ جات